شام میں ایران کی بڑھتی طاقت اسرائیل کیلئے ایک حقیقی خطرہ ہے
سابق صیہونی فوجی جنرل کا اعتراف:
نیوزنور 18 اگست/ایک سابق صیہونی فوجی جنرل نے اسلامی مقاومتی محور کے خلاف تل ابیب رژیم کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی نہیں بلکہ شام میں اسلای جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت اسرائیل کیلئے ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جےکب امڈرول‘‘نےاسلامی مقاومتی محور کے خلاف تل ابیب رژیم کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی نہیں بلکہ شام میں اسلای جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت اسرائیل کیلئے ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
انہوں نے 2006ء میں لبنان کی اسلامی مقاومتی تحریک کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی سے مقاومت کے طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض سیاستدانوں کی طرف سے غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے اس محصور علاقے میں مقیم بیس لاکھ فلسطینیوں کے مسائل ومصائب کا اصلی ذمہ دار اسرائیل ہے ۔