امام خمینی ؒ عالم اسلام کی محبوب ترین شخصیت ہے
اصغریہ علم و عمل پاکستان:
نیوزنور05جون/اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ کی استقامت اور جدوجہد نے اسلامی انقلاب کو جنم دیا اور یہ انقلاب نہ صرف ایران کی سرحدوں تک ہی محدود رہا بلکہ عالمی طورپر اس انقلاب نےمحکوم، مظلوم اور محروم قوموں میں جذبہ حریت کی ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے چیئرمین ’’سید حسین موسوی‘‘ نے فکر امام خمینیؒ سیمینار سے خطاب میں امام خمینیؒ کو عالم اسلام کی محبوب ترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ کی استقامت اور جدوجہد نے اسلامی انقلاب کو جنم دیا اور یہ انقلاب نہ صرف ایران کی سرحدوں تک ہی محدود رہا بلکہ عالمی طورپر اس انقلاب نےمحکوم، مظلوم اور محروم قوموں میں جذبہ حریت کی ۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیل نے انقلاب کی قیادت و رہبری کی ملکی و غیرً ملکی تما م تر رکاوٹوں اور مادی وسائل کے باو جود پوری ملت کو اپنے گرد جمع کر کے نہ صرف اس اسلامی انقلاب کو ایران میں کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ پورے عالم اسلام میں اسلامی حریت کا بیج بویا اور مسلمانوں میں امن اور ولولہ بیداری و آگاہی کی ایک نئی انقلابی کیفیت پیدا کر دی یقینا یہ ہستی عالم اسلام کی ایک غیر معمولی اور اشتنائی شخصیت کی حامل ہے ۔
موصوف چیئر مین نے کہا کہ اس عظیم ہستی نے مسلمانوں کی آگاہی او بیداری، ان کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور ان کے امراض کے تشخص اور علاج کے سلسلہ میں بے پناہ تکلیفیں اور مشقیں اُٹھائی ہیں اورملا قاتیوں کے سامنے مختلف جلسوں میں بیان فرمائی ہیں ان کا مطالعہ کیا اور شاید ہی کوئی ایسی نشست ہو جس میں آپ نے اُمت مسلمہ کے اصل مرض اختلاف اور فرقہ بندی کو ختم کرنے اور باہمی وحدت و اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں جو آپ کی نظر میں اس کا بہتریں علاج تھا اور جس کے ذریعہ آپ کو کامیابی ہوئی ہے سخت تاکید و نصیحت سے کام نہ لیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مکتب امام خمینی ؒکے مسلمہ اصولوں کا بار بار مطالعہ اس عظیم شخصیت کے بارے میں تحریف کی کوششوں کے سد باب کا واحد راستہ ہےجن اصولوں میں حقیقی اسلام محمدی کا اثبات اور امریکی اسلام کی نفی، اللہ کے وعدوں کی صداقت پر اعتماد اور مستکبرین کے سلسلے میں بے اعتمادی، عوام کی قوت ارادی و توانائیوں پر اعتماد اور حکومتوں پر ارتکاز کی مخالفت، محروم طبقات کی بھرپور حمایت اور اشرافیہ کلچر کی مخالفت، دنیا کے مظلومین کی حمایت اور بین الاقوامی غنڈوں کی بغیر کسی بات کا لحاظ کئے صریحی مخالفت، خود مختاری پر زور اور بیرونی تسلط کی مخالفت اور قومی اتحاد پر تاکید ہے۔
سید حسین موسوی نے مزید کہا کہ امام کی یہ خصوصیت بھی تھی کہ آپ نے عالی دماغ مفکرین اور علماء پر مشتمل اپنے شاگردوں کے ایک وسیع گروہ کی بڑی ہی اعلٰی سطح پر تربیت کی تھی جنہوں نے دقیق طور پر امام کی باتوں کو سمجھا اور آپ کی زندگی کے دوران آپ کے قوی و مستحکم بازو بنے رہے اسلئےجوانوں پر لازم ہے کہ امام خمینی ؒ کی کتب کا مطالعہ کریں۔
- ۱۸/۰۶/۰۵