ایران خطے کا اہم پڑوسی ملک ہے
خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ:
نیوزنور08دسمبر/ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایران کو اہم علاقائی ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمیشہ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ ’’عبداللطیف الزیانی‘‘ نے عرب اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کو اہم علاقائی ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کے رکن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمیشہ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اگلے سربراہی اجلاس میں ایران اہم موضوع ہوگا جس پر بحث کی جائے گااور اس کے علاوہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بعد علاقائی ممالک پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
سربراہ خلیج فارس تعاون کونسل نے کہا کہ اگلی سربراہی نشست میں یمن، شام، فلسطین اور عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
- ۱۸/۱۲/۰۸