امریکہ وینزویلا کو غیر مستحکم کرکے اس کے قدرتی ذخائر پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے
حزب اللہ لبنان:
نیوزنور25جنوری/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان نے وینزویلا کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے قدرتی ذخائر پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان نے وینزویلا کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس ملک کے قدرتی ذخائر پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ لبنان وینزویلا کی قانونی حکومت کے خلاف امریکی حمایت سے کی جانے والی کودتا کی کوششوں کو شرمناک قراردیا۔
حزب اللہ نےاس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وینزویلا کے صدر نیکولس موڈرو اوران کی منتخب حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا پر یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ وینزویلا میں امریکی مداخلت کا مقصد جمہوریت اورآزادی کا دفاع نہیں کرنا ہے بلکہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔
بیان میں مزیدکہاگیاکہ امریکہ ہر اس حکومت یا تحریک کو کچلنے کی کوشش کرتارہا ہے جسے وہ اپنے سامراجی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی راہ میں خطرہ سمجھتا ہے۔
واضح رہےکہ وینزویلا کے صدر نیکولس موڈورو نے ایک بیان میں کہاکہ اب امریکہ کےساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کےساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے حزب اختلاف لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کرنے ردعمل میں کیاگیا ہے۔
موڈورو نے کہاکہ ان کی حکومت نے امریکہ سے سفارتی تعلقات توڑ دیے ہیں اورامریکی سفارتی عملے کو 72گھنٹوں کے اندراندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صد رنے بدھ کے روز وینزویلا کے حزب اختلاف لیڈ رخوان گواڈوکو وینزویلا کے عبوری صدر کے طورپر تسلیم کیاتھا۔
- ۱۹/۰۱/۲۵