نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں

سه شنبه, ۲۲ می ۲۰۱۸، ۱۲:۱۳ ب.ظ


خاتون یورپی رہنما:

نیوزنور22مئی/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی’’فیڈریکا موگرنی‘‘ نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی سفارتی فتح ہے جس کا تسلسل جاری رکھنا ناگزیر ہےاور اس معاہدے کی بدولت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو پُرامن رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بالخصوص جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن اور دیگر فریقین نے ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی ہے جبکہ عالمی جوہری ادارہ بھی اب تک 11 مرتبہ ایران کے جوہری معاہدے پر قائم رہنے کی تصدیق کرچکا ہے۔

خاتون یورپی رہنما نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بحالی کو عالمی برادری کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی بحالی جوہری معاہدے کا ایک اہم جز ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایران سے متعلق امریکہ کی نام نہاد نئی پالیسی کا اعلان کیا ہےاور انہوں  نے ایران مخالف من گھڑت الزامات کو دہرا کر یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ، ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گاپابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علحیٰدگی کا اعلان کردیا تھا۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہےکہ  ٹرمپ کی علحیٰدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی