طالبان کی شرائط پر معاہدہ امریکہ کے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے
سابق امریکی فوجی جنرل:
نیوزنور11فروری/ طالبان کیساتھ امن معاہدے کی پیشرفت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل نے کہاہےکہ افغانستان کی ہار وہ کڑوی گولی ہے جونگلنا پڑے گی طالبان کی شرائط پر معاہدہ امریکہ کے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ،ہمیں اچھا لگے یا برا لیکن ہم افغان جنگ ہار چکے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق طالبان کیساتھ امن معاہدے کی پیشرفت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل ڈان بولڈک نے کہاکہ افغانستان کی ہار وہ کڑوی گولی ہے جونگلنا پڑے گی طالبان کی شرائط پر معاہدہ امریکہ کے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ہمیں اچھا لگے یا برا لیکن ہم افغان جنگ ہار چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پالیسی سازوں کی غلط حکمت عملی سے افغانستان میں سینکڑوں فوجی مارے گئے ، افغانستان میں امریکی مفادات کی حفاظت کیلئے محدود تعداد میں امریکی فوج کا رہنا ضروری ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ایک دوسرے جنرل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ کو 2001 کے اواخر میں ہی طالبان کے سرنڈر کوقبول کر لینا چاہئے تھالیکن اب یہ جنگ طالبان کی شرائط پر ختم ہو گی۔