نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

صیہونی حکومت کا انجام ویتنام سے برا ہوگا

سه شنبه, ۸ می ۲۰۱۸، ۰۳:۵۹ ب.ظ


معروف پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور08مئی/پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ میں پہل کرتا ہے تو اس کا انجام ویتنام سے برا ہوگا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار نے’’عرفان علی‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں موجودہ صورتحال خاص طور پر لبنان کے انتخابات اور اس میں حزب اللہ لبنان اور اسکی حامی جماعتوں کی بھرپور کامیابی کے مستقبل میں خطے پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ اتحاد کے پاس ماضی کی نسبت دس نشستیں زیادہ آگئی ہیں اور یہ اضافہ امریکی، سعودی ،اماراتی مثلث اور غاصب صیہونی حکومت اور لبنان میں موجود انکے ہمنواوں کے خلاف لبنان کے عوام کا رد عمل ہے۔

انہوں نےکہا  کہ اگر اسرائیل جنگ میں پہل کرتا ہے تو اس کا انجام ویتنام سے برا ہوگا۔

موصوف صحافی نے کہا کہ امریکی، سعودی، اسرائیلی اور اماراتی اتحاد نے ایک منظر نامہ ترتیب دے رکھا ہے جس کے تحت لبنان الیکشن کے بعد اب عراق کا الیکشن ہے وہاں الیکٹرانک ووٹنگ ہورہی ہے اور اس کا مین سرور متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں کمپیوٹرائزڈ دھاندلی اعداد و شمار کی ہیر پھیر اور ایران کے حامیوں کے ووٹوں کی تعداد کم کئے جانے کا خدشہ ہے لیکن اگر عراق کے عوام نے بھی لبنان کے عوام کی طرح اس سازش کو ناکام بنادیا اور حشد الشعبی اور ایران کے اتحادی گروپ اکثریت میں آگئے تو دوسرا مرحلہ بھی ناکام سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس کے بعد ٹرمپ خودکش حملہ کردے کہ ڈیل سے دستبردار ہوجائے تو پھر اسکا ایران کی نسبت امریکہ کو ہی نقصان ہوگا کیونکہ یہ بین الاقوامی معاہدہ ہے نہ کہ دوملکی  اور اس طرح امریکہ دو عالمی کھلاڑیوں خاص طور چین اور روس کو ناراض کردے گا۔

انہوں نے صورتحال کے ایک اور زاویے سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر دو ناکام مرحلوں کے باوجود امریکی اتحاد کی آشیر باد سے اسرائیل جنگ کرتا ہے یا امریکی عرب اتحاد عرب ممالک کی سرکاری افواج کو شام میں اُتارتا ہے تو پھر ایران تا لبنان ایران کے حامی اس پوزیشن میں ہیں کہ زمینی جنگ میں انکی اینٹ سے اینٹ بجا دیں اور پھر اس جنگ میں صیہونی حکومت کا ویتنام سے زیادہ برا حال ہوگا۔

انہوں نے رہبر معظم  انقلاب اسلامی کے گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای کے مطابق امریکہ جو کچھ نقصان کرے گا اسکا کم سے کم دگنا نقصان ایران کرے گاسرحدی صوبوں میں امریکی فوجیوں کے لئے قبریں تیار ہیں اور ویتنام جنگ کی طرح انہیں لاشیں ڈھونڈنی نہیں پڑیں گی۔

پاکستانی تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ امام خامنہ ای نے امریکہ کو سات سروں والا ا زدھا کہا تھا جس کے پانچ سر کچلے جاچکے ہیں اور اگلے بھی اسی طرح ناکام ہوں گے جیسے پچھلے پانچ ناکام ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی