ایران کا حالیہ میزائل حملہ واشنگٹن، ریاض ، تل ابیب کے لیے اہم پیغام اور ایرانی طاقت کا بے مثال مظاہرہ
یروشلم پوسٹ:
نیوزنور11ستمبر/ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایران کی جانب سے عراق میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کئے گئے تازہ حملے کے حوالے سےلکھا ہےکہ یہ حملہ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کا ٹھوس جواب ہے اور ایران نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ جو چاہتا ہے کر کے دکھاتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یرو شلم پوسٹ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے عراق کے صوبے کردستان میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کیا جانے والا حملہ ایران کی طرف سےامریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے لیے ایک اہم پیغام کا حامل ہے۔
جروزلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تہران کی جانب سے یہ حملہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ جو کرنا چاہے کر سکتا ہے اور ایران کا یہ اقدام امریکی پابندیوں کا ٹھوس جواب اور اپنی طاقت کا مظاہرہ ہے۔
اسرائیلی اخبار نے اس حملے کو ’دقیق اور بے مثال حملہ‘جیسے الفاظ کے ساتھ تعبیر کرتے ہوئے لکھاہے کہ سپاہ پاسداران کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ واشنگٹن اور تل ابیب کو یہ پیغام ہے کہ ایران علاقے میں اپنا بھر پور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے سر کردہ رہنماوں کے خفیہ اجلاس پر ۷ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے نہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۱