ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے
سه شنبه, ۵ فوریه ۲۰۱۹، ۱۱:۵۱ ق.ظ
حزب اللہ عراق:
نیوزنور05فروری/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت خطیب حزب اللہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی کےساتھ گفتگو میں ’’جعفر حسینی‘‘نے کہاکہ امریکہ نےایران پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے متضاد صدر ٹرمپ عراقی سرزمین سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ اگر واشنگٹن نے عراقی سرزمین سے شام یا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم امریکہ کے ہاتھ کاٹ دیں گے ۔
انہوں نے عراقی رکن پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں۔
- ۱۹/۰۲/۰۵