وارسا کانفرنس میں ایران کے خلاف امریکہ ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچار
چینی میڈیا:
نیوزنور18فروری/چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر وارساو میں اینٹی ایران اجلاس میں ناکام ہوگیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’شن ہوا‘‘نے اپنے ایک خصوصی تجزیہ رپورٹ میں کہا کہ واشنگٹن نے پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں شریک ہونے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہونے کے لئے بھرپور کوشش کی مگر اس نشست کا نتیجہ امریکہ کی شکست تھا۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے امریکہ کی اس سازش کو بے نقاب کر ہوئےہوئے امریکہ کے مطالبات کو پورا نہیں کیا۔
شن ہوا نے کہا کہ امریکہ کے حکام علاقے میں تنازعات بڑھانا چاہتے ہیں اور خوش قسمتی سے انہو ں نے ایران مخالف اجلاس میں شکست کھائی۔
چینی نیوز ایجنسی نے کہا کہ یورپی ممالک نے امریکہ کی جانب سے پولینڈ میں منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کی لہذا امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے اس اجلاس کو مضحکہ خیز نمائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ کی طرح طاقتور ہے۔
- ۱۹/۰۲/۱۸