نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف شامی صحافی:

نیوزنور21 جون/برطانوی دارالحکومت میں مقیم  ایک معروف شامی صحافی  کے مطابق سعودیہ اوراماراتی وہابی رژیمیں حالیہ حدیدہ معرکے کو یمن کی تحریک انصاراللہ  کے خلاف  ایک نفسیاتی جنگ کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ  کےساتھ مختصر انٹرویو میں ’’امار وقاف‘‘نےکہاکہ سعودیہ اوراماراتی وہابی رژیمیں حالیہ حدیدہ معرکے کو یمن کی تحریک انصاراللہ  کے خلاف  ایک نفسیاتی جنگ کے طورپر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں وہابی رژیمیوں کی اس نفسیاتی جنگ کا مقصد حدیدہ  سے دیگر حوثیوں اورانقلابی فورسز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے تاہم  اس طرح کی کوششیں  بے کار ثابت ہوئی ہیں اورسعودی جارحین کو حدیدہ میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے حدیدہ بندرگاہ پر سعودی اوراماراتی فورسز کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی خاموشی کی سائے میں  یمن میں اس بندرگاہ کی تباہی  کے باعث  قیامت خیز انسانی المیہ  برپا ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یونیسف ،ہومین رائٹس واچ ،ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی عالمی تنظیموں نے حدیدہ پر سعودی اماراتی جارحیت کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں اس جارحیت کے نتیجے میں دسیوں لاکھ بچوں ،خواتین اور بزرگ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اوراس کی  علاقائی رجعتی عرب حکومتیں بحیرہ عرب میں  جو کھیل کھیل رہے ہیں اسے  عرب دنیا کے غریب ترین ملک  یمن میں خطرات کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کی اتحادی فورسز نے یمن کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل بندرگاہ الحدیدہ  جہاں 6 لاکھ یمنی آباد ہیں اورجہاں سے پورے یمن کو خوراک اورادویات سپلائی ہوتی ہے  جس کی وجہ سے اس بندرگاہ کو یمن کی لائف لائن کہاجاتا ہے پر  حملہ کردیا ۔

رواں برس ہونے والے حملوں میں یہ سب سے تباہ کن حملہ قراردیا جارہا ہےاس جارحیت کے بعد  اقوام متحدہ سمیت کچھ اورغیر سرکاری تنظیموں یہاں تک ریڈ کراس نے اپنے رضاکارتنظیموں کو علاقے سے نکال لیا ہے جو یمن میں امدادی کام کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی