محمد بن سلمان کی حماقت اورغلط پالیسیوں سے سعودی عرب تباہ ہوجائےگا
برطانوی مجلہ :
نیوزنور 18 اگست/ ایک برطانوی مجلے نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی احمقانہ پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی مجلہ اکانومسٹ نے لکھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی غلط اور احمقانہ پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائےگا۔
اکانومسٹ نے محمد بن سلمان کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کرسعودی عرب کے احمق اور نادان ولی عہد کو سمجھائیں کہ وہ سعودی عرب کو ویران کرنے والی پالیسیوں کو ترک کردے اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو کم سے کم سعودی عرب کے نالائق اور نادان ولیعہد کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں ۔
اکانومسٹ نے کینیڈا کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد کے اچانک رویہ کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئےلکھا کہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں غیر سنجیدہ اور تباہی پر مبنی ہیں ۔
اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے غصہ سے کینیڈا کو کوئی نقصان نہیں پہنچےگا لیکن سعودی عرب کے بیماروں اور طلباء کو محمد بن سلمان کی غلط پالیسیوں سے کافی نقصان پہنچےگا ۔
اکانومسٹ کے مطابق سعودی عرب کی فائل سنگین جرائم سےبھری ہے جس میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت قطر کے خلاف سعودی عرب کی سفارتی، بری ،بحری اور فضائی پابندیاں ، عراق اور شام میں سعودی عرب کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت جیسے سنگین اقدامات اورجرائم شامل ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۱۸