جو ممالک یمن میں جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں وہ اس سلسلے میں فوری اور عملی اقدامات انجام دیں
حکومت یمن:
نیوزنور 02نومبر/یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کو روک دیئے جانے پر مبنی امریکی درخواست کے ردعمل میں یمنی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک یمن میں جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اور عملی اقدامات انجام دیں-
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن فرنٹ کی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت یمن پر جارح سعودی حکومت کے حملوں کو بند کرانے اور سیاسی مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی امریکی درخواست کا خیر مقدم کرتی ہے-
انہوں نے کہا کہ جو ممالک یمن میں فائربندی پر زور دیتے ہیں، انہیں اس سلسلے میں فوری اور عملی اقدامات انجام دینے ہوں گے-
انہوں نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حقیقی اور دیر پا امن کی برقراری کوششوں کی جانب اپنا ہاتھ بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا امن چاہتے ہیں جو یمنی عوام کے مفادات اور ملک کی سالمیت اور استحکام کا ضامن ہو-