نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تہران یونیور سٹی کے معروف اُستاد:

نیوزنور11مئی/تہران یونیور سٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہونے کے امریکی فیصلے سے ایران،روس اور چین ایک دوسرے کے مزید قریب آئینگے اور یقینی طور پر ٹرمپ کے غیر منصفانہ اقدام سے ایک نیا اتحاد تشکیل پائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’محمد مراندی‘‘نے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہونے کے امریکی فیصلے سے ایران،روس اور چین ایک دوسرے کے مزید قریب آئینگے اور یقینی طور پر ٹرمپ کے غیر منصفانہ اقدام سے ایک نیا اتحاد تشکیل پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام صیہونی نواز ٹرمپ کے حالیہ فیصلے سے اگر چہ مایوس ہے تاہم اسکے باعث ایرانی عوام میں اتحاد مزید مضبوط ہوا ہے ۔

انہوں نے اس بات کے ساتھ کہ ٹرمپ کے غیر منصفانہ فیصلے سے ایرانی عوام میں غصہ ہے گذشتہ تین سالوں سے امریکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آیا ہے حتیٰ معاہدے سے دستبردار ہونے سے پہلے ہمارے لئے ڈالرز میں تجارت کرنا ناممکن تھا ۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ ایران کا بینکنگ نظام ابھی بھی عالمی بینکنگ سیکٹر سے نہیں جڑ پایا ہے جسکی وجہ خود امریکہ ہے کیونکہ واشنگٹن حکومت دنیا بھر کی تمام کمپنیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارت کرنے یا کسی بھی طرح کے لین دین سے گریز کرنے کی دھمکی دیتا آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلئے ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے نکلنے سے پہلے ہی امریکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا حالیہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے اور ان کے اس روئے نے ایرانی سیاستدانوں کو متحد کردیا ہے اور وہ اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کو اپنے کئے کی سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2015ء کے جوہری معاہدے میں اہم رول اداکیا تاہم انہوں نے بھی اپنے دور صدارت میں اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے ۔

ایرانی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی نواز ٹرمپ ایران ،روس اور چین کو ایک دوسرے کے قریب دھکیل رہے ہیں روسی اور چینی  اسلامی جمہوریہ کیلئے یورپ سے زیادہ قابل اعتماد پارٹنرز ہیں ۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل  اعلان کیا کہ  ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے  اورایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے  امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ  وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے  اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک سے  مشاورت کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ کے جوہری معاہدے  سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی لامحدود  افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی