ہمیں فخر ہے کہ ہم شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف کھڑے ہیں
عصائب اہل الحق:
نیوزنوریکم جون/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب الحق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مقاومت کو واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ ہمیں اس طرح کے اقدامات کی توقع تھی خاص کر اس وقت کے بعد علاقے میں مقاومت نے امریکہ کے ناپاک وشوم منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق کے سیاسی بیرو کے رکن ’’علی اطہری ‘‘نے ایک بیان میں مقاومت کو واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس طرح کے اقدامات کی توقع تھی خاص کر اس وقت کے بعد علاقے میں مقاومت نے امریکہ کے ناپاک وشوم منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عصائب اہل الحق کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا جانا باعث حیرت نہیں ہے کیونکہ مقاومت کے ہاتھوں امریکہ کو عراق میں ذلت آمیز شکست سے دوچارہونا پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ہے اس لئے وہ دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار کسی بھی تنظیم یا گروہ کو دہشتگرد قراردیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم 2003ء سے عراق پر امریکی قبضے اور ملک پر اس کی طرف سے مسلط کردہ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے اپنائے ہیں اور مقاومت نے جب امریکہ کے عراق مخالف منصوبوں کو ناکام بنایا پھر ہمیں دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالا گیا۔
- ۱۸/۰۶/۰۱