نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ میں ایمرجنسی کا نفاذ غیر آئینی ہے

دوشنبه, ۱۸ فوریه ۲۰۱۹، ۱۱:۵۸ ق.ظ


امریکی ارکان کانگریس:

نیوزنور18فروری/ امریکی کانگریس کے ارکان نے کہاہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ غیر آئینی ہے۔

عالمی ار  دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے کہاہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ غیر آئینی ہے۔

ارکان نے ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے متنازعہ فیصلے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اسپیکر نینسی پلوسی نے کانگریس میں قرارداد لانے اور رائے شماری کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور متنازع اقدام میں میکسیکو سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز پر اپوزیشن جماعت سے تنازع کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی جس کے باعث صدر ٹرمپ حفاظتی دیوار کے تعمیری فنڈز کے اجراء میں آزاد اور خود مختار ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالر کے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا، کانگریس کے انکار پر صدر نے بجٹ دستاویزات پر دستخط نہ کرکے حکومتی شٹر ڈاؤن کی راہ ہموار کردی جس پر کانگریس 1.4 بلین ڈالر کی فراہمی کے لیے رضامند ہوگئی تاہم صدر ٹرمپ نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی