نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی تجزیہ کار:

نیوزنور ۱۷ نومبر/برطانیہ کےایک سینئر سیاسی تجزیہ کار وسیاستدان نے کہا ہے کہ  جامع مشترکہ ایکشن پلان سےنکلنے کےبعد امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  معاشی جنگ کا اعلان کیا ہے اوراب ٹرمپ انتظامیہ ایران کےساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے دیگر ممالک پر دباؤ ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  روزنامہ دی گارڈین میں شائع اپنے ایک مضمون میں ’’ریچرڈ ڈالٹن‘‘نےکہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سےنکلنے کےبعد امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  معاشی جنگ کا اعلان کیا ہے اوراب ٹرمپ انتظامیہ ایران کےساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے دیگر ممالک پر دباؤ ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن  پر وحشیانہ سعودی جارحیت اورفلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کےمظالم میں امریکہ برابرکا شریک رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  میری رائےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت امریکی پابندیوں کےباوجود  مستحکم رہی گی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو چاہئےکہ وہ اپنا ایران مخالف مؤقف فوری طورپر ترک کرے۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ کا ایران مخالف مؤقف  امریکہ کی کمزوریوں کی علامت ہے۔

عالمی برادری خاص امریکہ کےیورپی اتحادی ا مریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے اُ کتا گئے ہیں۔

 ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے - ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رہیں گے۔

نظرات  (۲)

انواع پارتیشن شیشه ای:
پارتیشن اداری شیشه ای خود شامل 3 تیپ پارتیشن است.
  • پارتیشن شیشه ای
  • انواع پارتیشن شیشه ای:
    پارتیشن اداری شیشه ای خود شامل 3 تیپ پارتیشن است.
    ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی