نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


قطری تجزیہ کار:

نیوز نور22دسمبر/قطر کے ایک سیاسی ےتجزیہ کار و یونیور سٹی پروفیسر نے کہا ہے کہ ریاض میں حالیہ خلیج فارس تعاون کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ تہران کے خلاف ایک سازش تھی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے ساتھ انٹریو میں ’’ڈاکٹر علی التل‘‘ نے کہا کہ ریاض میں حالیہ خلیج فارس تعاون کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ تہران کے خلاف ایک سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شام ،عراق،لبنان،لیبیا،قطر ،یمن،مالی اور دیگر عرب و اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کرنے کیلئے امریکہ و فرانس کو اربوں ڈالر اداکئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں جی سی سی کونسل کا اختتامی بیان شرمناک ہے جو علاقائی عوام حتیٰ بعض علاقائی حکومتوں کی اُمنگوں کی ترجمانی نہیں کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ اس اختتامی بیان میں مشترکہ عرب فوج تشکیل دینے کی تاکید کی گئی اور میرا یہ ماننا ہے کہ سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کے خلاف نہیں بلکہ ایران جو کہ اسلامی اتحاد کا علمبردار ہے کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں ۔

موصوف پروفیسر نے کہا کہ قطر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اتحاد میں کبھی بھی شامل نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمارے بعض اختلافات ہیں لیکن ایران ہمارا دوست و ہمسایہ ملک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تاریخ میں آج تک کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا یہ عرب ہی تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط کی ۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی کے اختتامی بیان کا مطلب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے انسانیت سوز جرائم کی پردہ پوشی کرنا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور اسرائیل کے احکا مات پر عمل پیرا ہوکر عرب و اسلامی ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی