نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

نیوزنور:17اکتوبر/ترکی ذرائع ابلاغ  کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین شواہدنے خاشقچی کے ٹکڑے کئے جانے کے وقت سعودی قونصلیٹ جرنل اور محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی کی حاضری سے پردہ اٹھادیا ہے۔

خاشقچی سعودی قونصلیٹ جرنل کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا

نیوزنور:17اکتوبر/ترکی ذرائع ابلاغ  کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین شواہدنے خاشقچی کے ٹکڑے کئے جانے کے وقت سعودی قونصلیٹ جرنل اور محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی کی حاضری سے پردہ اٹھادیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ترکی اخبار "ینی شفق"نے دعوی کیا ہے کہ انہے ایسی آڈیو فایل ہاتھ لگی ہے جس سے سعودی منتقد جمال خاشقچی کو قتل کرکے ٹکڑے کئے جانے کے وقت  استانبول میں واقع سعودی قونصل خانے کےقونصلیٹ جرنل کی حاضری سے پردہ اٹھ جاتا ہے۔

ینی شفق کے دعوی کے مطابق ایک آڈیو فایل میں سعودی قونصلیٹ جرنل  "محمد العتیبی" کی آواز موجود ہے۔ وہ 16 اکتوبر کو جب اس کے گھر کی ترکی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے تلاشی لینے کی تصدیق ہوئی ، ترکی چھوڑ کر ریاض کی راہ اختیار کرگیا۔ ان اسناد کے مطابق خاشقچی کو قتل کرنے سے پہلے ٹارچر کیا گیا ،اور لگتا ہے کہ اس کا سر قلم ہونے سے پہلے اس کی انگلی توڑ دی گئی ہے۔

اس آڈیو فائل میں العتیبی سعودی ٹیم کے ساتھ باتیں کرتے سنا جاتا ہے اور وہ ان سے خاشقچی کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جانے کے کام کو اس کے کمرے سے باہر انجام دینے کو کہتا ہے۔وہ اس ٹیم سے مخاطب ہو کر کہتا ہے:"اس کام کو میرے کمرے سے باہر انجام دو، تم لوگ مجھے مشکل میں ڈال دو گے"۔

ٹیم میں ایک شخص جواب میں کہتا ہے:اگر سعودی عرب جانا  اور وہاں زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو خاموش رہو۔

یہ بات قابل ذکر اور غور طلب ہے کہ سعودیہ کا ایک سیکورٹی ٹیم سعودی قانونی مڈیکل سٹاف کے سربراہ صلاح محمد طبیقی   کے ہمرا ہ 2اکتوبر کو اسی دن جب  خاشقچی کو قونصل خانے میں وقت دیا گیا تھا اتاترک ائر پورٹ پہنچا ہے۔

دوسری طرف الجزیرہ ٹی وی نے بعض ترکی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ خاشقچی کو قتل کرنے کے لئے  سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا قریبی رابطہ کار  " ماہر مطرب"اس آپریشن کو انجام دینے والا رہاہے۔

ترکی ذرائع ابلاغ کے مطابق "ماہر مطرب"نےقتل کے روز19 ٹلیفون کالیں کی ہیں جن میں سے 4 محمد بن سلمان کے پی اے کے ساتھ رہی ہیں۔

تکمیل/


نظرات  (۱)

((:
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی