محمود عباس قوم میں تفریق پیدا کر رہے رہیں
اسلامی جہاد کے ترجمان:
نیوزنور18فروری/فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس اور ان کے مقرب فتحاوی لیڈر قوم میں پھوٹ ڈالنے کے راستے پر گامزن ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان ’’داؤد شہاب‘‘ نے ایک بیان میں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کے اس بیان کہ صدر عباس نے یہ فیصلہ کیا ہے جب تک اسلامی جہاد ان کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرے گی اس وقت وہ اس کے ساتھ کسی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گےکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر محمود عباس اور ان کے مقرب فتحاوی لیڈر قوم میں پھوٹ ڈالنے کے راستے پر گامزن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس کی جنگ صدر عباس سے ملاقات کے لیے نہیںصدر ابو مازن کے فیصلے صرف ان کی نمائندگی کرتے ہیں جو فلسطینی قوم کے مفاد میں نہیں۔
اسلامی جہاد کے ترجمان نے مزیدکہا کہ ان کی جماعت صدر عباس کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ ان سے ملنے کا شوق رکھتی ہےکیونکہ صدر عباس کے اقدامات اور ان کے فیصلے قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ قوم میں تفریق پیدا کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۱۸