فلسطینی عوام پر صیہونی ریاست کے جرائم کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے
فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین:
نیوزنور18فروری/فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوامی ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین’’ ڈاکٹر مروان ابو راس‘‘نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوامی ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسیران سے یکجہتی کے لیے سرگرم انسانی حقوق کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
ڈاکٹر مروان ابو راس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فلسطینی اسیران پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو ہرسطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔
- ۱۹/۰۲/۱۸