نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کے غزہ پٹی میں سیاسی شعبے کے سربراہ:

نیوزنور18فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے غزہ پٹی میں سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کا زوال ناگزیر ہے اور عرب ممالک کی طرف سے اس کے ساتھ دوستی کی پنگیں‌بڑھانے کی دوڑ صہیونیوں کی ڈوبتی نیا کو نہیں‌ بچا سکتی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے غزہ پٹی میں سیاسی شعبے کے سربراہ’’ یحییٰ السنوار‘‘نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کا زوال ناگزیر ہے اور عرب ممالک کی طرف سے اس کے ساتھ دوستی کی پنگیں‌بڑھانے کی دوڑ صہیونیوں کی ڈوبتی نیا کو نہیں‌ بچا سکتی۔

اسرائیل سے دوستی خیانت کے عنوان سے سوشل میڈیا پر جاری مہم کا جواب دیتے ہوئے السنوار نے کہا کہ غاصب دشمن اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ بعض عرب ملکوں کے ساتھ قربت پیدا کرکے خود کو تباہی سے بچا لے گاکیونکہ صہیونی دشمن کا زوال قریب ہے۔

دریں اثنا حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے مسلمہ امہ کے شرفاء پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو عالم اسلام کی طرف سے معاونت کے ساتھ فلسطینی مقاومت کو بھی مادی، سیاسی اورثقافتی مدد کی ضروت ہے۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ مقاومت فلسطینی تنظیموں ہی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا دشمن کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کا ذریعہ ہے فلسطینی قوم مقاومت ہی کے ذریعے وطن کو آزاد کرانے اور مقدسات کو دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں‌ گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی