امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے حریف ممالک کی استقامت کو توڑنے کی کوشش کرتارہا ہے
امریکی یونیورسٹی پروفیسر:
نیوزنور11جنوری/امریکہ کی سی ایس یو سان برنار ڈینو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ مشرق وسطیٰ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے علاقے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ڈیوڈیگووین‘‘نےکہاکہ واشنگٹن انتظامیہ مشرق وسطیٰ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے علاقے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران مخالف بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ امریکہ نے جہاں بھی مداخلت کی وہاں خون خرابہ ہوا اورحالات کشیدہ ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ بہتر ہے کہ امریکہ ایران سے ہاتھ ملانے کے خیال کو ترک کرے۔
ڈیوڈ یگووین نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور ان ممالک کی استقامت کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات ایجاد کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ علاقائی ممالک کو کمزورکرکے انہیں واشنگٹن اورتل ابیب رژیم کے تابع رکھا جائے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ علاقے کے تئیں تقسیم کرو اورحکومت کرو کی اسٹریٹجی اپنائی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں اپنے فوجی قبضے کو برقراررکھنے کیلئے ہمیشہ بہانے تلاشتا رہتا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۱