نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی صحافی:

نیوز نور15 مئی /ایک روسی صحافی نےلبنان  کے پارلیمانی انتخابات میں  شاندار کامیابی کو مقاومت کی طاقت اورمقبولیت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  مقاومت کے مخالفین بھی تحریک مقاومت کوا یک علاقائی طاقت کے طورپر  تسلیم کرتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ’’کیرئن نیوک فیلڈ‘‘نے لبنان  کے پارلیمانی انتخابات میں  شاندار کامیابی کو مقاومت کی طاقت اورمقبولیت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ  مقاومت کے مخالفین بھی تحریک مقاومت کوا یک علاقائی طاقت کے طورپر  تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک مقاومت  لبنان کی  طاقت کا اہم اثاثہ ہے حزب اللہ کی سیاسی جماعت آغاز سے ہی  شفاف سیاست اور  بدعنوانی کے خلاف برسرپیکار ہونے کی تاکید رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کی سیاسی جماعت میں ایسا ایک بھی سیاستدان موجود نہیں ہے جس کا تعلق ارب پتی خاندانوں سے ہو اور جو ملک کا استحصال کررہا ہو۔

انہوں نے کہاکہ  حزب اللہ عیسائیوں ،سنیوں ،دروز اور شیعوں میں اس لئے سب سے زیادہ مقبول ہے کیونکہ یہ تنظیم کبھی بھی اپنے حامیوں کو شیعہ آئیڈیولاجی کی پیروی کرنے پر مجبور نہیں کرتی۔

انہوں نے کہاکہ شامی تنازعے میں ایران ،روس اور دمشق کےساتھ  اتحاد کے بعد حزب اللہ کی طاقت میں زبردست اضافہ ہوا ہے  جسے تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری بھی  جریدہ دی پولٹیکو کےساتھ انٹرویو میں حزب اللہ کو ایک علاقائی طاقت کے طورپر تسلیم کرچکے ہیں۔

 موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ حزب اللہ ایک اہم اورطاقتور علاقائی فوج ہے لبنانی فوج کے مقابلے میں حزب اللہ بہتر تربیت یافتہ ،منظم اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور لبنان کی سیکورٹی ، امن واستحکام اور اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کا ایک اہم ستون ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی