امریکی صدر کو ایران کے خلاف جنگ کی فکر ذہن سے نکال دینی چاہیے
پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۲ ق.ظ
آسٹریا ئی صدر:
نیوزنور27ستمبر/آسٹریا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی فکر ذہن سے نکال دینی چاہیے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدر’’ ینز فشر‘‘ نے امریکی صدر کے ایران کے خلاف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی فکر ذہن سے نکال دینی چاہیے۔
آسٹریا کے صدر کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف امریکی صدرٹرمپ کے مؤقف پر سخت تشویش ہے۔
موصوف صدر نے کہا کہ امریکی صدر کی باتوں سے جنگ کی بو آتی ہے اور عالمی برادری اس وقت کسی بھی جنگ کو تحمل کرنے کے شرائط میں نہیں ہے۔
آسٹریا کے صدر نے تاکید کرتے ہوئےمزید کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے خلاف جنگ کی فکر ذہن سے نکال دینی چاہیے۔
- ۱۸/۰۹/۲۷