نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

پابندیوں کے دوران ایرانی امداد کے شکر گذار ہیں

دوشنبه, ۱۸ فوریه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۸ ب.ظ


قطر ی نائب وزیر اعظم :

 نیوزنور18فروری/قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دوحہ اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کی حمایت کرتے ہوئے پابندیوں کے دوران ایرانی امداد کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ’’محمد بن عبدالرحمن آل ثان‘‘" نے میونخ کی سکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے دوحہ اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کی حمایت کرتے ہوئے پابندیوں کے دوران ایرانی امداد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد ہمیں اپنی پروازوں کیلئے فضائی حدود اور تجارتی راستوں کی ضروت تھی جو ایران نے اپنی فضائی حدود کو قطر کیلئے کھول دیا جس پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے شکرگزار ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور جغرافیائی پوزیشن اور مشترکہ معدنی وسائل نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کیساتھ جوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور قطر کے درمیان اختلاف رائے ہے تو اس کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایران اور عربستان کے درمیان کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیاکہ ریاض- تہران تعلقات جلدی سے بحال ہوجائیں گے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران عربستان تعلقات کی بحالی قطر سمیت خطے کے مفادات میں بھی ہوگی۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ سال میں اٹلی کے دارلحکومت روم میں منعقدہ بحیرہ روم کے ڈائیلاگ میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کےساتھ اپنے تعلقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے گیس کے شعبے میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے خلاف لگائ گئی پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود کو قطر کے لئے کھول دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے اور انہوں نے قطر پر ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کو جواز بنا کر اس پر پابندیاں لگائیں اور اسے معاشی محاصرے کا شکار کیا۔

قطر

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی