بن سلمان ایک عالمی مجرم ہے
موسیٰ علی :
نیوزنور18فروری/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر نے کہا ہے کہ بن سلمان جیسے ظالم شخص کی پاکستان آمد کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بدترین آمرانہ رویہ ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر ’’موسیٰ علی‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بن سلمان جیسے ظالم شخص کی پاکستان آمد کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بدترین آمرانہ رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی مخالفت کرنا نہ صرف جمہوری اقدار کے عین مطابق ہے بلکہ اس سے قوم کی درست جہت کا تعین ہوتا ہےلیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی موجودہ حکومت نے بن سلمان کی آمد پر اپنے ہی شہریوں اور طالب علموں پر جس طرح کے مظالم ڈھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
موسیٰ علی نے کہا کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کی دلدل میں پھنسانے والے دراصل یہی سعودی حکمران ہیں جو ہمیشہ امریکہ اور اسرائیلی نیابتی جنگ لڑتے ہیں ان حکمرانوں سے کبھی اتحاد امت اور مسلمانوں کے لیے اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان خاشقچی قتل کیس کے بعد عالمی عدالت سے مجرم قرار پایا ہےاورایسے مجرم کا جس شان کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔
موسیٰ علی نے مزید کہا کہ بن سلمان کے ہاتھ یمن میں بے گناہوں کے خو ن سے رنگین ہیں۔