علاقائی مشکلات کی جڑ صہیونی دہشتگردی ہے
عراق کے سابق وزیراعظم:
نیوزنور 26نومبر/عراق کے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج خطی مشکلات کی اصل وجہ صہیونیوں کی ریاستی دہشتگردی ہے جبکہ وہ ایران کو اپنی مکروہ سازشوں کے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ''نوری المالکی'' نےتہران میں 32ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ آج خطی مشکلات کی اصل وجہ صہیونیوں کی ریاستی دہشتگردی ہے جبکہ وہ ایران کو اپنی مکروہ سازشوں کے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج صہیونی حکمران اور اس کے اتحادی ممالک کی ایران کے خلاف دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ وہ ایران کو اپنے شیطانی مقاصد کے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بعض ممالک ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں مصروف ہیں جبکہ اس سے بڑا خطرہ درپیش ہے کیونکہ مغربی سامراج قوتیں چاہتی ہیں کہ عالم اسلام اور مسلمانوں کو گھیرے میں لینے کے لئے فضا فراہم ہو۔
سابق عراقی وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم شام، عراق، یمن، فلسطین اور لبنان میں مشکلات کو دیکھ رہے ہیں جس کی اصل وجہ صہیونی دہشتگردی ہے۔