امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے
شامی صدر: نیوز نور 10 مئی/شام کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ، ترکی اور
سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے
صدر’’ بشارا لاسد ‘‘نے یونانی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ داعش
میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں اور امریکہ، ترکی اور سعودی عرب
کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش امریکی اتحاد پر مشتمل ممالک کی فوج کا
نام ہے جس نے شام کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا اور داعشی دہشتگردوں
کو امریکہ نے ترکی میں باقاعدہ ٹریننگ دیکر جدید ترین ہتھیاروں سےمسلح کیا ۔ موصوف صدر نے کہا
کہ امریکہ نے دہشتگردوں کو رقہ سے دیر الزورمنتقل کیا جبکہ دیر الزور شامی
فوج کے محاصرے میں تھا اور امریکی فوج نے شامی فوج پر حملہ کرکے داعش دہشتگردوں کو
بہت بڑی مدد فراہم کی۔ انہوں نے شامی فوج کی طرف سے کیمیائی حملے کو مضحکہ خیز اور
امریکی پروپگنڈے کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار
نہیں ہیں کیونکہ جو مواد شامی حکومت کے
پاس موجود تھا وہ سب اقوام متحدہ کے حوالے کردیا تھا۔ بشار الاسد نے مزید کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اسرائیل، ترکی
،قطر ،برطانیہ، فرانس اور متحدہ عرب امارات داعش دہشتگردوں کے اصلی
حامی ممالک ہیں۔