سعودی عرب کا امریکی پرچم کے سائے میں آ جانا اس کی سب بے بڑی غلطی ہے
آیت اللہ محسن اراکی:
نیوزنور 17ا گست/تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایسے وقت میں امریکی اشاروں پر چل رہا ہے جب امریکہ اور اسلام کی دشمن قوتیں مسلمان اقوام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ابنا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے شہر سنندج میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ سعودی عرب ایسے وقت میں امریکی اشاروں پر چل رہا ہے جب امریکہ اور اسلام کی دشمن قوتیں مسلمان اقوام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں اسلامی مذاہب آپس میں نزدیک آرہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں شمالی اور جنوبی یمن کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب ہو رہے ہیں۔ یمن میں مذاہب کو نزدیک لانے کیلئے انجام پانے والے کاموں کی وجہ سے اب دوریاں ختم ہو رہی ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے سعودی عرب کی امریکی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ وہ امریکہ کے پیچھے چل پڑا ہے اور امریکی سیاست کی خاطر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی کی کوششیں کر رہا ہے اور اگر یہ اختلافات بہت زیادہ ہو گئے اور معاشرے میں تفرقہ انگیزی شروع ہو گئی تو یہ خود سعودی عرب کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کے سفیر سے کہا تھا کہ اگر آپ تفرقہ انگیزی کے بجائے وحدت کی طرف پلٹ آئیں تو اس طرح سے آپ اپنے ملک کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کے ہاتھوں سے بھی نکل آئیں گے۔