نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ڈاکٹر محمد جواد ظریف:

نیوزنور 17ا گست/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دھونس و دھمکیوں اور پابندیوں کی واشنگٹن کی پالیسی نے خود امریکا کو ہی عالمی سطح پر الگ تھلگ کر دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران کہاکہ ایٹمی معاہدے نکنے کا اعلان کرنے کی وجہ سے اب خود امریکی صدر ٹرمپ کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس مرحلے میں یورپ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے لئے جو بھی ہوسکے انجام دے۔

 وزیر‍ خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یورپ کو چاہئے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں عملی طور پر استقامت کا مظاہرہ کرے کہاکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے تعلق سے یورپی ملکوں کی کوشش مثبت ضرور ہے مگر کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں اپنی کمپنیوں کا دفاع اور حمایت کریں اور ضروری عملی اقدامات انجام دیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی پیشکش کے بارے میں بھی کہا کہ امریکی حکام نفسیاتی حربے کو استعمال کر رہے ہیں۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی