آزاد وخودمختار ریاستوں کا اقتصادی محاصرہ کرنے پر مبنی امریکی پالیسی شرمناک ہے
عراقی مصنف:
نیوزنور16 اگست/ایک معروف عراقی سینئر صحافی ومصنف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اوراوردیگر ممالک کے خلاف امریکہ کی پالیسی شکست سے دوچار اور آزاد وخودمختار ریاستوں کے خلاف جنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی شکست کی علامت ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق معروف عراقی صحافی ’’ثامی جواد کاظم‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اوراوردیگر ممالک کے خلاف امریکہ کی پالیسی شکست سے دوچار اور آزاد وخودمختار ریاستوں کے خلاف جنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی شکست کی علامت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ،روس ،ترکی اورچین کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی پالیسی کو عالمی برادری مسترد کرتی ہے ۔
موصوف صحافی نے کہاکہ صرف سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی جعلی حکومت کی طرف سے ایران مخالف اقدامات کی سراہنا کی جارہی ہے جبکہ پوری دنیا آج اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورامریکہ کے تعلقات کے بیچ میں بڑھتی کشیدگی جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو علحٰیدہ کرنے کاٹرمپ کو فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ دھمکیوں اورپابندیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا تیل ایکسپورٹ کرنے سے کبھی نہیں روک سکتا ۔
- ۱۸/۰۸/۱۶