مقصد کا تعین کئے بغیر ظالم و آمر آل خلیفہ کے چنگل سے نجات ممکن نہیں
بحرینی شیعہ عالم دین:
نیوزنور16اگست/بحرین کے ایک شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ برطانیہ اور سعودی حکومتوں کی فوجیں بحرین میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ آل خلیفہ کا بحرین میں حکومت کرنا باعث ہے کہ بحرینی عوام آزادی اور استقلال حاصل نہیں کرسکتی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ عالم دین ’’شیخ عبداللہ صالح‘‘ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بحرینی عوام اس وقت تک نجات نہیں پا سکتے جب تک اپنی منزل کا تعین نہ کرلے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور سعودی حکومتوں کی فوجیں بحرین میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ آل خلیفہ کا بحرین میں حکومت کرنا باعث ہے کہ بحرینی عوام آزادی اور استقلال حاصل نہیں کرسکتی۔
موصوف نے کہا کہ حقیقی آزادی اس وقت حاصل ہوگی جب بحرینی عوام حق حاصل کر کے اپنے مقدر کا خود فیصلہ کرسکیں اور اپنے حکمراں کا خود انتخاب کرسکیں۔
شیخ عبداللہ صالح نے مزید کہا کہ بحرینی عوام کے آل خلیفہ کے چنگل سے آزاد ی کے بعد ہی کوئی بھی ان کے ملک سے سوئے استفادہ کرسکتا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۶