امریکی پابندیوں کے خلاف قطر ترکی کے ساتھ کھڑا ہے
قطری امیر :
نیوزنور16اگست/قطر کے ایک امیر نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد قطر نے ترکی کی حمایت میں اس ملک میں 15 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں قطر کے امیر ’’تمیم بن حمد‘‘نے کہا کہ پندرہ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری معاشی مارکیٹس اور بینکاری کے شعبے میں کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ قطر کے امیر کا دورہ ترکی ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکی اور اس کے نیٹو اتحادی امریکہ کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کی رہائی سے انکار پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف اقتصادی اور معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا جس کے جواب میں ترک صدر نے مختلف امریکی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔