نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سیدنا مقاومت سید حسن نصراللہ:

 نیوزنور16اگست/اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری  نے دوہزار چھ میں لبنان پر مسلط کی گئی اسرائیل کی تینتیس روزہ جنگ کو بارہ سال مکمل ہونے کے موقع پراپنے ایک خطاب میں اس جنگ کے بعض پہلوؤں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ابھی تک ایران اور ایرانی عوام کو نہیں پہچانا ہے کیونکہ ایران آج ہر دور سے زیادہ طاقتور ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سیدنا مقاومت وحزب اللہ کے سکریٹری جنرل ’’سید حسن نصراللہ‘‘ نے لبنان پر مسلط کی گئی اسرائیل کی تینتیس روزہ جنگ میں تحریک مقاومت کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دوہزار چھے کی جنگ علاقے پر تسلط جمانے کے تعلق سے امریکی اہداف کے تحت مسلط کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی اس جنگ کے ذریعے تحریک مقاومت کو ختم کردینا چاہتے تھے لیکن ان کے سبھی منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر دوہزار  چھ کی جنگ میں لبنان سقوط کرجاتا تو اس کے بعد امریکی اور صیہونی منصوبہ شام میں جنگ کو جاری رکھنا اور پھر اس کے بعد فلسطینی تحریک استقامت کو نابود اور سرانجام ایران کا محاصرہ کرنا تھا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اس بات کی  کہ مقاومتی تحریک اس وقت بہت ہی بہترین پوزیشن میں ہے کہا کہ آج تحریک مقاومت اپنی صلاحیتوں ، تجربے، ایمان، ارادے اور شجاعت پر بھروسہ کرکے اسرائیلی فوج سے زیادہ طاقتور ہے۔

انہوں نے سنچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکی اور سعودی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ مقاومتی محاذ کی ثابت قدمی اور اسی طرح ایران، عراق، شام اور مقاومتی محاذ کی کامیابی ہی سنچری ڈیل کا راستہ روکے گی۔

انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام یقینی طور پر سعودی عرب کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس اتحاد کی علاقے میں سعودی عرب قیادت کررہا ہے وہ جس طرح سے شام اور عراق میں ناکام رہا ہے اور جو دنیا کو ایران کے خلاف متحد اورایران کو گھیرنے میں شکست سے دوچار ہوا ہے وہ اب جنگ یمن میں بھی ذلیل و خوار ہوگا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کے خلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی دوبارہ بحالی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران پر پابندیاں عائد کرکے اسلامی جمہوری نظام کو گرانے اور استقامتی محاذ کو کمزور کرنے کے درپے ہے لیکن وہ اپنے اس مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

سید حسن نصراللہ نے مزیداس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمنوں نے ابھی تک ایران اور ایرانی عوام کو نہیں پہچانا ہے کہا کہ ایران آج ہر دور سے زیادہ طاقتور ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی