نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی رہنما:

 نیوزنور16اگست/برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نےیہودی ریاست قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہودی ریاست قانون نیتن یاہو کی حکومت کے زیر حمایت منظور ہوا ہے اور اس میں فلسطینیوں کے ساتھ واضح تعصب برتا گیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما’’ جیرمی کوربن‘‘ نے تیونس میں فلسطینیوں کی یاد میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت پر اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پچھلے چند ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کا قتل انتہا‏ئی قابل مذمت فعل ہے۔

برطانیہ کے اپوزیشن رہنما نے صیہونی ریاست کے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس قانون کے خلاف اجتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے جیرمی کوربن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا نازیوں سے موازنہ کرنا اور بقول ان کے سانحہ میونخ میں ملوث عناصر کی قبروں پر پھول نچھاور کرنا قابل مذمت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی