دنیا بھر میں امریکی ڈالر تنزلی کا شکارہوچکا ہے
روسی وزیر خارجہ:
نیوزنور16اگست/روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر دنیا بھر میں تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ’’ سرگئی لاوروف‘‘ نے اپنے ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات میں امریکہ کی متعصبانہ پالیسیوں اور ترکی پر اقتصادی پابندیوں سے پیدا ہونے والی صوررت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکی ڈالر دنیا بھر میں تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے غلط فیصلوں کے باعث ڈالر تنزلی کی جانب گامزن ہے اور یہی صورت حال برقرار رہی تو بہت جلد ڈالر کا عالمی مارکیٹ سے خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسی میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔
ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے روسی ہم مننصب کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ترکی نے بھی امریکی ڈالر کو ترک کرکے مقامی کرنسی میں تجارت کرنےکا آغاز کر دیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۶