آل سعود،آل نہیان و آل یہود ناتجربہ کار ٹرمپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ کی اوردھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں
فارئن افیئرس:
نیوزنور16 اگست/ایک امریکی مجلے نے لکھا ہے کہ امریکی پالیسی سازوں کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکی مفادات کیلئے کسی بھی طرح خطرہ نہیں ہے بلکہ خود ایران کو واشنگٹن سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فارئن پالیسی نے لکھا کہ امریکی پالیسی سازوں کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکی مفادات کیلئے کسی بھی طرح خطرہ نہیں ہے بلکہ خود ایران کو واشنگٹن سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
مجلے نے لکھا کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اوراسرائیل ناتجربہ کار ٹرمپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ کی اوردھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
مذکورہ امریکی مجلے نے واشنگٹن انتظامیہ سے کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ کسی بھی طرح کے تصادم سے بچنے کی کوشش کرے۔
فارئن پالیسی نے لکھا کہ عراق ،شام ،لبنان حتیٰ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی علاقے میں امریکہ کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت ریاض ،ابو ظہبی اورتل ابیب اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر تشہیراتی مہم میں ملوث ہیں اور تینوں رژیمیں نادان ٹرمپ کو اس بات پر مائل کرنے کی کوشش کررہی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران پورے علاقے کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تشہیراتی مہم سعودی عرب امارات اوراسرائیل کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔