آل سعودچالیس سالوں تک جنگ جاری رکھے پھر بھی یمن میں کامیاب نہیں ہوگا
عبدالباری اتوان:
نیوزنور16 اگست/عرب دنیا کے معروف سیاسی تجزیہ نگار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آل سعود قیادت اگر چار دہائیوں تک یمنی عوام کے خلاف جنگ جاری رکھتی ہے پھر بھی وہ اس ملک میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نےکہاکہ آل سعود قیادت اگر چار دہائیوں تک یمنی عوام کے خلاف جنگ جاری رکھتی ہے پھر بھی وہ اس ملک میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی قیادت کی جنگ صرف امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اوردیگر ممالک جو اس قیادت کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں کیلئے منافع بخش ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر آل سعود قیادت چار سال کے بجائے چالیس سال تک بھی یمنیوں کے خلاف جنگ جاری رکھتی ہے پھر بھی وہ اس ملک میں کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ یمنی اپنے ملک کی خودمختاری اوراقتدار اعلیٰ کا دفاع کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۶