نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حسین موسویان:

نیوزنور16 اگست/بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر اورپرنسٹن یونیورسٹی کے اُستاد نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرکے تہران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کیا ہے جو تمام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے منافی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکہ کے ٹیلی ویژن پروگرام ڈیموکریسی نو میں بات کرتے ہوئے ’’حسین موسویان‘‘نےکہاکہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرکے تہران کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کیا ہے جو تمام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے منافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے اقدامات اورمطالبات سے بین الاقوامی امن وسیکورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نےکھلے عام اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقتصادی ،سیاسی جنگ اورمحدود عسکری جنگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران پرواشنگٹن کی طرف سے دوبارہ پابندیاں کئے جانے کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا بہت تجربہ حاصل ہے اس لئے  وہ ظالمانہ اورسخت ترین پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر یکطرفہ پابندیوں کو بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل نہیں ہے ،روس ،چین  ،ہندوستان اوریورپ نے ایران کےساتھ اقتصادی تعلقات برقراررکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ  اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیوں کے مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چند سالوں کے دوران ریپبلکن اورڈیموکریٹس کی ہر انتظامیہ کے ایران مخالف اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی