نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی عیسائی کیمونٹی:

 نیوزنور14اگست/اسلامی جمہوریہ ایران کی عیسائی کمیونٹی نے مذہبی آزادی اور اقلیتیوں کے حقوق کی پامالی سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں مذہبی اقیلیتوں کو امریکہ کی نام نہاد ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں بسنے والی عیسائی کمیونٹی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی قیادت بشمول ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس ٹوئٹر کے ذریعے دنیا میں اپنی جارحانہ پالیسی اور منفی رویے کو اُجاگر کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق ایران میں مذہبی آزادی اور اقلیتیوں کے حقوق کی پامالی سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ٹوئٹر پر دئے گئے بیانات بے بنیاد ہیں جبکہ وہ بغیر ثبوت کے اسلامی جمہوریہ ایران پر الزامات لگارہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ یقینا امریکی وزیر خارجہ ایرانی اقلیتوں سے نام نہاد ہمدری کی بنیادپر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کے دورے میں غلام رکھنے کے قانون کی منسوخی کے باوجود آج امریکی حکام اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ امریکہ آج سرحدوں پر عوام کو الگ رکھنے کے لئے دیواریں تعمیر کررہا ہے یہ ایک بڑا ظلم ہے جس کی عالمی برادری شکار ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی