نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای:

نیوزنور14اگست/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکی حکام نہایت بے شرمی سے پابندیوں کے علاوہ جنگ اور مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں مگر ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ نہ تو جنگ کا کوئی امکان ہے اور نہ ہی ہم امریکہ سے مذاکرات کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قائد اسلامی انقلاب’’ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘ نے تہران میں ایران کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام نہایت بے شرمی سے پابندیوں کے علاوہ جنگ اور مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں مگر ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ نہ تو جنگ کا کوئی امکان ہے اور نہ ہی ہم امریکہ سے مذاکرات کریں گے۔

آپ نے فرمایا کہ نہ جنگ کا کوئی امکان ہے اور نہ ہی امریکہ سے مذاکرات ہوں گے لہذا ایرانی عوام اس مختصر بات کو یاد رکھیں۔

آپ نے فرمایا کہ امریکی قیادت کے بیانات میں تضادات پائے جاتے ہیں کوئی کہتا ہے غیرمشروط مذاکرات تو کوئی کہتا ہے مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی حکام مذاکرات کے دوران وعدے تو کرتے ہیں مگر اس پر قائم نہیں رہتے جوہری معاہدہ اس کی واضح مثال ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ کی جانب مذاکرات کی پیشکش پہلی بار نہیں بلکہ اس نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد بارہا مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

قائد اسلامی انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جب امریکی دباؤ کا کھل کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرے اور امریکی شوشا اس پر اثر انداز نہ ہو تب اس کے ساتھ مذاکرات کرسکتا ہےمگر آج یہ صورتحال نہیں لہذا جیسا کہ بانی انقلاب نے امریکہ سے مذاکرات کرنے کو منع کیا آج میں بھی منع کرتا ہوں۔

آپ نے فرمایا کہ اقتصادی ماہرین میں یہ اتفاق رائے ہے کہ ملکی کرنسی کی قدر میں کمی غیرملکی مسائل نہیں بلکہ اس کی وجہ اندرونی معاملات ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پابندیوں سے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم ملک میں کارکردگی کی نوعیت قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی سب سے اصل وجہ ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اگر اندرونی مسائل سے نمٹنے کے لئے کارکردگی اچھی اور سنجیدگی کی بنیاد پر ہو تو پابندیاں بے اثر رہیں گی مثال کے طور پر فارن کرنسی اور چاندی کے سکوں سے متعلق بعض غیرسنجیدہ اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے قومی کرنسی پر غلط فائدہ اُٹھانے والوں کے ہاتھ لگ گئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں مالی بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نگران ادارے کڑی نظر سے تمام معاملات کو دیکھیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ، عدلیہ اور عوام کو اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ کرپشن کا مکمل سد باب ہونا چاہئے فارن کرنسی کے حالیہ معاملات میں اگر بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا تو آج بدعنوانی کا راستہ مکمل طور پر بند ہوا ہوتا۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی