عالمی برادری امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے
ملیشیائی کارکن:
نیوزنور 14اگست/ملیشیا کے ایک سرگرم کارکن نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے خلاف ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت میں کھڑے ہوجائیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘کی رپورٹ کے مطابق ’’تاشندرامظفر‘‘نےبین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے خلاف ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت میں کھڑے ہوجائیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی غیر اصولی ،غیر منطقی اورجارحانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی برادری کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں نے عالمی سیکورٹی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے ممالک کو امریکہ کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے ٹرمپ انتظامیہ کو گھٹنوں پر لایا جاسکتا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۴