امریکہ کی نئی حکومت کسی بھی ایران مخالف امریکی اقدام کی حمایت نہیں کرےگی
سینئر عراقی قانون ساز:
نیوزنور 14اگست/عراق کے ایک سینئر قانون ساز نے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی پابندیوں پر وزیر اعظم حید رالعبادی کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق کی نئی حکومت امریکہ کی طرف سے ایران پر ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کی حمایت نہیں کرےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘کی رپورٹ کے مطابق ’’امید الفیاض‘‘نےاسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی پابندیوں پر وزیر اعظم حید رالعبادی کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق کی نئی حکومت امریکہ کی طرف سے ایران پر ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کی حمایت نہیں کرئےگی۔
انہوں نے کہاکہ عراق کی نئی حکومت ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے مؤقف کی پابندی نہیں کرےگی ۔
انہوں نے کہاکہ عراق کی معیشت کا دارمدار ایران پر ہے اوراگر دونوں ممالک کے درمیان تجارت متاثر ہوتی ہے تو یہ عراق کے نجی شعبے کیلئے خطرناک ثابت ہوگا ۔
واضح رہے کہ منگل کے روز عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہاکہ عراق امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں سے اتفاق نہیں رکھتا لیکن اپنے مفادات کے تحٖفظ کیلئے وہ اس کی پابندی کریں گے۔
- ۱۸/۰۸/۱۴