یمن میں بچوں کے قتل عام سے سعودی عرب کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے
حزب اللہ لبنان :
نیوزنور 13اگست /لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ نے سعودی جنگی قیادت کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچوں کے قتل عام کو ایک بڑا انسانی المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی پالیسیوں نے اس حکومت کے گھناؤنے چہرے کو سب کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل کاوک‘‘نےسعودی جنگی قیادت کے وحشیانہ حملوں میں یمنی بچوں کے قتل عام کو ایک بڑا انسانی المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی پالیسیوں نے اس حکومت کے گھناؤنے چہرے کو سب کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب یمن میں بچوں وخواتین کے وحشیانہ قتل عام کا ذمہ دار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد نے یمن کی مظلوم اورنہتی عوام تک امداد پہنچانے کے تمام راستوں کا محاصرہ کررکھا ہے جو قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک خاص کر امریکہ ،برطانیہ اور دیگر سعودی عرب کے اتحادیوں کی طرف سے موجودہ ریاض رژیم کو ماڈریٹ قراردینا مضحکہ خیز ہے۔
واضح رہے کہ 09 اگست کو یمن میں سعودی واماراتی فورسز نے یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم جاری رکھتے ہوئےصوبہ سعدہ میں ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا جس میں کم ازکم 52 بچے شہید ہوگئے۔
- ۱۸/۰۸/۱۳