نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آیت الله شیخ محسن  اراکی:

 نیوزنور13اگست/مجمع جہانی تقریب بین المذاهب اسلامی کےجنرل سکریٹری نے کہاہے انسانی معاشرےکی مشکلات کا حل صحیفہ سجادیہ میں پوشیدہ ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی تقریب بین المذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری’’ آیت الله شیخ محسن اراکی‘‘ نےتیسری سید العابدین(ع) کانفرنس کہ جو غدیر ایڈوٹیریم قم میں منعقد ہوئی سے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی معاشرےکی مشکلات کا حل صحیفہ سجادیہ میں پوشیدہ ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عشق و نفرت انسان کی تقدیر میں اہم کردار رکھتی ہے کہاکہ روایتوں میں موجود ہے کہ محبت دنیا و آخرت دونوں ہی میں انسانوں کی منزل کو معین کرتی ہے ۔

آیت الله اراکی نے کہا کہ آیات قرآن کریم میں آیا ہے کہ جو چیز انسان کے حیات طیبہ کی ضامن ہے وہ خداوند متعال سے عشق اور اس کی بندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ معاشرہ جو الہٰی محبتوں سے سرشار ہوگا وہ سامراجیت سے بر سرپیکار اور مظلوموں کا مدافع ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا عشق و محبت اور حمد الہٰی کا مظہر ہے حتٰی بعض شخصیتوں کا کہنا ہے کہ انسان کی خلقت سے پہلے ایک ایک چیز پروردگار کی حمد و ثنا میں مصروف تھی ۔

انہوں نے انسانی معاشرہ کی مشکلات کا حل عشق الہٰی اور اس کی بندگی میں پوشیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عشق و محبت الہٰی کا راز یہی کتاب صحیفہ سجادیہ ہے جیسا کہ خداوند متعال نے قران کریم میں فرمایا کہ وہ شخص اس کا محبوب ہے جو رسول اسلام (ص) کی پیروی کرے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی