شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام ہوچکی ہے
دوشنبه, ۱۳ آگوست ۲۰۱۸، ۰۳:۰۸ ب.ظ
لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری اتحاد کے سربراہ :
نیوزنور13اگست/لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری اتحاد کے سربراہ’’ محمد رعد‘‘ نے کہا کہ شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ تھا جو شام کو تقسیم کرنا چاہتے تھے اور ان کی یہ سازش ناکام ہوگئی ۔
موصوف سربراہ نے کہا کہ لبنانی حکومت کو شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے ۔
محمد رعد نےمزید لبنانی حکومت کے جلد از جلد تشکیل دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو موجودہ شرائط میں ایک قوی حکومت کی ضرورت ہے۔