نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک صدر:

 نیوزنور13اگست/ ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہم ڈالر کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے نتائج سے نمٹنے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ باہمی تجارت تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر’’رجب طیب اردگان‘‘نے کہا کہ ہم ڈالر کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے نتائج سے نمٹنے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ باہمی تجارت تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ان چار ممالک کو ترکی کے اہم شراکت دار ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی کرنسی کے ذریعہ ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کریں گے۔

اردگان نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک ڈالر کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے نتائج کے شکار نہ ہونے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے ترکی کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جنہوں نے تمام دنیا کے خلاف معا شی جنگ کا آغاز اور پابندیوں کی دھمکی دی ہو۔

واضح رہے کہ  امریکی حکومت اپنی ایک طرفہ پالیسیوں کی مبنی پر ترکی پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈال رہی ہے۔

نظرات  (۱)

www.tbcity.cf

سلام ویلاگت خوبه تبادل لینک خواستی خبرم کن
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی