یورپی یونین ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے
آسٹرین سفیر:
نیوزنور13اگست/ایران میں تعئنات آسٹریا کے سفیر نے کہا ہے کہ آسٹریا سمیت یورپی یونین ایران کےساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعئنات آسٹریا کے سفیر ’’اسٹیفن شولز ‘‘نے ایران کے صوبے یزد میں ایک مقامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا سمیت یورپی یونین ایران کےساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔۔
انہوں نے ایران اور آسٹریا کے درمیان منفرد تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 700 سالہ تعلقات موجود ہے.
آسٹریا کے سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی علحٰیدگی سے ہم کو انتہائی سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہم تیل کی فروخت اور مالیاتی نظام کے مسائل کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسٹیفن شولز نےمزید کہا کہ حالیہ دنوں میں یورپی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے سنگین نقصانات کے روکنے کے لیے ایک بل منظور کیاگیا جس سے 28 یورپی ممالک نے حمایت کی۔
- ۱۸/۰۸/۱۳