دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حمایت اور ہمدردی سےہم ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کر سکے ہیں
عراقی سرحدی کمانڈر:
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حمایت اور ہمدردی سےہم ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کر سکے ہیں
نیوزنور13اگست/عراق کے ایک سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم ہرگز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور مدد کو نہیں بھول پائیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرحدی کمانڈر’’ لیفٹنینگ جنرل حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی‘‘ نے ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری، ایرانی سرحدی کماندڑ جنرل قاسم رضائی اور دوسرے کمانڈروں کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرگز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور مدد کو نہیں بھول پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان 1400 کلومیٹر مشترکہ سرحدیں موجود ہیں اور ایران کی حمایت سے اب تک ہمارے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں۔
ابراہیم الحسینی نے داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی عراقی وزیر داخلہ کی قیادت میں ایک اعلٰی وفد اربعین کے جلوس اور چہلم امام حسین ؑ پیدل مارچ کی تقریبات کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لئے ایران کا دورہ کرے گا۔- ۱۸/۰۸/۱۳